نومبر میں پاکستانی برآمدات جنوبی ایشیا میں سب سے زیادہ رہیں، عبدالرزاق داؤد

11  دسمبر‬‮  2021

وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت اور سرمایہ کاری عبدالرزّاق داؤد کا کہنا ہے کہ نومبر کے دوران پاکستان کی برآمدات پورے جنوبی ایشیا میں سب سے زیادہ رہیں۔

گزشتہ روز ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا، مجھے بتایا گیا ہے کہ نومبر 2021 میں پاکستان کی برآمدات پورے جنوبی ایشیا میں سب سے زیادہ بڑھیں، ہماری برآمدات میں 3.5 فیصد اضافہ ہوا جبکہ بنگلہ دیش کی 31.3 فیصد اور بھارت کی برآمدات میں 26.5 فیصد اضافہ ہوا۔

مشیر برائے تجارت و سرمایہ کاری نے اپنی دوسری ٹویٹ میں لکھا، یہ سب ہمارے برآمد کنندگان کی سخت محنت کی وجہ سے ممکن ہوسکا اور وہ اس کامیابی پر تعریف کے مستحق ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved