گورنرپنجاب نے پنجاب لوکل باڈیزآرڈیننس2021 پر دستخط کر دیئے

11  دسمبر‬‮  2021

گورنرپنجاب چودھری سرور نے پنجاب لوکل باڈیزآرڈیننس2021پردستخط کردیے، آرڈیننس پردستخط کے بعد نئے نظام کے نفاذ کا عمل مکمل ہوگیا ہے۔

گورنر پنجاب کا کہنا ہے کہ نیا بلدیاتی نظام عوام کوحقیقی معنوں میں با اختیار بنائے گا، وزیراعظم اختیارات نچلی سطح پر منتقل کرنے کاوعدہ پورا کر رہے ہیں۔ اداروں کی مضبوطی وفاقی حکومت کی اولین ترجیح ہے، بااختیاربلدیاتی ادارےوزیراعظم کاخواب ہےجو پوراہورہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عوام اپنےمیئرزکاانتخاب براہ راست ووٹ سے کرینگے، میئرزکواداروں کی سربراہی نئےنظام کےتحت منتقل کردی ہے۔

خیال رہے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پربراہ راست ہوں گے ، جس میں میٹروپولٹین کےمیئرز،ڈسٹرکٹ میئرزکوبراہ راست عوام منتخب کریں گے۔پنجاب میں11میٹروپولٹین کارپوریشنز جبکہ لاہورمیں صرف میٹرپولٹین کارپوریشن ہوگی ، اس کے علاوہ گجرات اورسیالکوٹ کو میٹروپولٹین کارپوریشن کا درجہ حاصل ہوگا۔
دوسری جانب پنجاب حکومت نے بلدیاتی انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے کرانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے کابینہ نے لوکل گورنمنٹ ترمیمی آرڈیننس 2021 کی منظوری دے دی۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اس معاملے پر تین کمیٹیاں بنادی ہیں، ان کی سفارشات کے مطابق فل کمیشن حکومت کو اپنی رائے دے گا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved