سونے کی قیمت میں معمولی کمی کے بعد اضافہ

11  دسمبر‬‮  2021

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 250 روپے کا اضافہ ہوا ہے جبکہ عالمی مارکیٹ میں ایک اونس سونا 13 ڈالر مہنگا ہوگیا۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 250 روپے اضافے سے ایک لاکھ 24 ہزار 450 روپے ہوگئی ہے۔ 10 گرام سونے کی قدر 215 روپے اضافے سے ایک لاکھ 6 ہزار 696 روپے ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 13 ڈالر بڑھ کر 1784 ڈالر فی اونس ہے۔

پاکستان میں اکتوبر کے آخری ہفتے میں سونا ایک لاکھ 32 ہزار روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا تھا۔عالمی مارکیٹ میں سونے کے فی اونس نرخ 13 ڈالر اضافے سے 1784 ڈالر پر آگئے۔

ملک میں چاندی کی فی تولہ قیمت 1460 روپے اور 10 گرام 1251.71 روپے میں فروخت ہورہی ہے۔ فی اونس چاندی کے نرخ 0.61 ڈالر کمی سے 22.27 ڈالر پر آگئے ۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved