امریکا، طوفانی بگولوں نے 3 ریاستوں میں تباہی مچادی، 70 اموات کا خدشہ

11  دسمبر‬‮  2021

امریکا کی 6 ریاستوں میں 30 سے زیادہ ہوا کے بگولوں نے تباہی مچادی، سب سے زیادہ متاثرہ ریاست کینٹکی میں 200 میل سے زائد کا سفر کرتے بگولے سے عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔

امریکی ریاستوں کینٹکی، آرکنساس اور الینوئس میں آنے والے طوفانی بگولوں سے متعدد گھر، دفاتر اور فیکٹریاں بھی متاثر ہوئیں۔ریاست کینٹکی میں موم بتی کی فیکٹری، ریاست الینوئس میں ایمیزون کا تقسیم کار دفتر اور ریاست آرکنساس میں نرسنگ ہوم کو بری طرح نقصان پہنچا۔

گورنر کینٹکی کا کہنا ہے کہ ایک طاقت ور بڑا بگولہ فیکٹری سے ٹکرایا جس میں 110 سے ملازمین موجود تھے۔ بگولے کے ٹکرانے سے 50 سے زائد ملازمین کی ہلاکتوں کا خدشہ ہے جب کہ دیگر علاقوں میں صورت حال اچھی نہیں۔طوفانی ہواؤں اور بگولوں نے سب سے زیادہ نقصان ریاست کینٹکی میں پہنچایا ہے جہاں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ گریوز کاؤنٹی اور مے فیلڈ ٹاؤن میں بھی عمارتیں تباہ ہوئیں جب کہ گریوز کاؤنٹی کورٹ ہاؤس اور اس سے متصل جیل کو بھی نقصان پہنچا۔

اسی طرح ریاست آرکنساس میں 2 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے اور ریاست الینوئے میں ایمیزون ویئر ہاؤس کی عمارت کو نقصان پہنچا ہے۔تمام ریاستوں میں امدادی کاموں کا سلسلہ جاری ہے۔ حکام کی جانب سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔امریکی ریاست کینٹکی کے گورنر نے ریاست میں ایمرجنسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ طویل عرصے میں ایسا بد ترین نقصان نہیں دیکھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved