نااہل لیگ کو این آر او کی بھیک کسی صورت نہیں ملے گی، شہباز گل

11  دسمبر‬‮  2021

معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے کہا کہ نااہل لیگ کی احتساب سے بچنے کے لیے حیلے بہانے این آر او کی ناکام کوشش ہے، جعلی آڈیوز ویڈیوز سے بلیک میلنگ این آر او کی بھیک ہے۔

 تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی شہباز گل نے احسن اقبال کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ غریب کو غریب تر بنانے والے مافیا جھوٹا رونا رو رہے ہیں، آج بھی ان کے زیر تسلط مافیا غریب کی جیب کاٹنے میں مصروف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ احتساب سے بچنے کے لیے حیلے بہانے این آر او کی ناکام کوشش ہے، جعلی آڈیوز ویڈیوز سے بلیک میلنگ این آر او کی بھیک ہے۔شہباز گل نے کہا کہ عدالتوں میں پیش نہ ہوکر مقدمات کو طول دینا بھی این آر او کی امید ہے، اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی احتساب سے فرار کی ترکیب ہے، نااہل لیگ کی این آر او مانگنے اور لینے کی روایت پرانی ہے۔

معاون خصوصی نے کہا کہ ان کی چوری پکڑے جانے پر پاؤں پڑنے کی عادت پرانی ہے، نااہل لیگ کو این آر او کی بھیک نہیں ملے گی۔واضح رہے کہ اس سے قبل مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان کی خود مختاری خطرے میں پڑ چکی ہے، حکومت نے تاریخ کے سب سے زیادہ قرضے لیے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved