پاک بحریہ کے جہاز طغرل کا دورہ ملائیشیا، مشترکہ مشقیں

11  دسمبر‬‮  2021

پاک بحریہ کے جہاز طغرل نے ملائیشیا کا دورہ کیا ہے، جہاں دونوں ممالک کی بحری افواج نے مشترکہ مشقیں بھی کیں۔

پاک بحریہ کی جانب سے جاری کی گئی تفصیلات کے مطابق جہاز طغرل نے پاکستان کا پرچم لہراتے ہوئے جذبہ خیر سگالی کے تحت ملائیشیا کی بندرگاہ لوموت کا دورہ کیا۔

بندرگاہ آمد پر پاک بحریہ کے جہاز طغرل کا کوالالمپور میں پاکستان کے دفاعی اتاشی اور رائل ملائیشین نیوی کے اعلیٰ حکام نے استقبال کیا۔

 

 

پی این ایس طغرل کے دورے میں ہاربر اور سمندری مراحل شامل تھے۔ ہاربر فیز میں پیشہ وارانہ امور اور دوطرفہ معاملات پر بات چیت ہوئی، جبکہ سمندری مرحلے میں دو طرفہ مشق MALPAK کا انعقاد شامل تھا جس میں رائل ملائیشین نیوی کے تین جہازوں اور ایک ہیلی کاپٹر کے ساتھ پی این ایس طغرل نے حصہ لیا۔

ترجمان پاک نحریہ کے مطابق طغرل کا دورہ ملائیشیا دونوں ممالک کو موجودہ قریبی سفارتی اور بحری تعلقات کو مزید فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved