سعودی ولی عہد خلیجی ممالک کا دورہ مکمل کر کے وطن واپس پہنچ گئے

11  دسمبر‬‮  2021

سعودی ولی عہد کے منگل سے شروع ہونے والے دورے کا اختتام دورہ کویت پر ہوا، وہ جمعے کی شام کویت پہنچے تھے۔

کویت آمد پر کویت کے ولی عہد الشیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح نے شہزادہ محمد بن سلمان کا استقبال کیا، جس کے بعد وہ بیان پیلس چلے گئے، جہاں انہوں نے امیر کویت شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح سے ملاقات کی۔

کویت کے امیر کی جانب سے سعودی ولی عہد کو مبارک الکبیر اور تمغہ کویت کے اعلیٰ ترین اعزازات سے نوازا گیا۔

 

 

اس دورے میں دو طرفہ تعاون، مشترکہ دلچسپی کے امور اور علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر موقف کو یکجا کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی۔

یاد رہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے خلیجی ممالک کے دوروں کا آغاز 7 دسمبر 2021ء منگل کے روز کیا تھا، جس کا آغاز سلطنت عمان کے دورے سے ہوا، جہاں انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ دلچسپی کے متعدد امور، سیاسی، اقتصادی اور فوجی شعبوں میں تعاون بڑھانے کیلئے مخلتف امور تبادلہ خیال کیا۔

بعد ازاں انہوں نے متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا، جہاں ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی اہمیت پر زور دیا اور سعودی ولی عہد کو ریاست کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا گیا۔ اس کے علاوہ سعودی ولی عہد نے قطر، بحرین اور کویت کا بھی دورہ کیا، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور تعاون میں فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved