جنرل راوت کے ہیلی کاپٹر حادثے نے بھارت کی جنگی تیاریوں کا پول کھول دیا، چینی ماہرین

11  دسمبر‬‮  2021

چینی ماہرین نے کہا ہے کہ جنرل بپن راوت کے ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاکتوں نے نہ صرف بھارتی فوج کے نظم و ضبط اور جنگی تیاریوں کی کمی کو بے نقاب کیا ہے، بلکہ اس سے ملک کی فوجی جدت کاری کو بھی ایک بڑا دھچکا پہنچا ہے، جو طویل عرصے تک بھلایا نہیں جا سکے گا۔

بیجنگ – (اے پی پی): چینی تجزیہ نگاروں نے کہا ہے کہ اس حادثے کی تمام ممکنہ وجوہات روسی ساختہ ہیلی کاپٹر کی بجائے انسانی عوامل کی طرف اشارہ کرتی ہیں، کیوں کہ ایم آئی 17 سیریز کے ہیلی کاپٹر بھارت کے علاوہ دوسرے ممالک بھی بڑے پیمانے پر استعمال کرتے ہیں۔

چین کے عسکری ماہر ویئی ڈونگ ژو نے چینی جریدے گلوبل ٹائمز کے ساتھ انٹرویو کے دوران کہا کہ ایم آئی 17 وی 5، ایم آئی 17 کا ایک بہترین ورژن ہے اور یہ زیادہ طاقتور انجنوں اور جدید الیکٹرانک آلات سے لیس ہے جو اسے زیادہ قابل اعتماد بناتا ہے۔

انہوں نے کہا چونکہ بھارتی فوج کئی اقسام کے ہیلی کاپٹرز کو آپریٹ کرتی ہے،  جن میں مقامی طور پر تیار کردہ، غیر ملکی ٹیکنالوجی کی منتقلی کے ساتھ مقامی طور پر تیار کردہ، امریکہ سے درآمد شدہ اور روس سے درآمد کئے جانے والے ہیلی کاپٹر شامل ہیں، اس کی وجہ سے بھارتی فوج کو لاجسٹک سپورٹ اور دیکھ بھال میں مسائل پیدا ہورہے ہیں۔

ایک اور چینی عسکری ماہر نے کہا کہ بھارت ایک سست اور غیر منظم فوجی کلچر کے طورجانا جاتا ہے، اور بھارتی فوجی اکثر معیاری آپریٹنگ طریقہ کار اور ضوابط پر عمل نہیں کرتے، کیونکہ انکی اس سطح کی ٹریننگ نہیں ہوتی، جس کی وجہ سے ایسے حادثوں کے خطرات رہتے ہیں۔

مبصرین نے کہا کہ گزشتہ کئی حادثات کی وجوہات بشمول 2019ء میں بھارت کے طیارہ بردار بحری جہاز میں آگ لگنا، اور 2013ء میں ایک بھارتی آبدوز میں دھماکہ، تحقیقات کے بعد یہی واضح ہوا کہ یہ انسانی غلطی کے باعث ہوئے، ان کہا کہنا تھا کہ تامل ناڈو ہیلی کاپٹر حادثے سے بچا جا سکتا تھا اگر موسم بہتر ہونے تک پرواز میں تاخیر کی جاتی، یا دیگر تکنیکی امور پر غور کر لیا جاتا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جہازوں کی ابتدائی تربیت حاصل کرنے واے ماہرین بھی دیگر تکنیکی امور سے بخوبی واقف ہوں گے، جن پر عمل کر کے اس حادثے سے بچا جا سکتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس حادثے نے ایک بار پھر بھارتی فوج کی جنگی تیاریوں کی کمی کو بے نقاب کر دیا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved