وزیر اعظم نے گوادر کے ماہی گیروں کے مطالبات کا نوٹس لے لیا

12  دسمبر‬‮  2021

وزیراعظم عمران خان نے گوادر میں ماہی گیروں کی جانب سے جاری احتجاج میں جائز مطالبات کا نوٹس لے لیا۔

 تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں وزیراعظم نےگوادر میں محنتی ماہی گیروں کےجائز مطالبات کانوٹس لیا۔اپنے ٹوئٹ میں وزیراعظم نے لکھا کہ ٹرالرز کےذریعے غیرقانونی ماہی گیری کیخلاف سخت ایکشن لیاجائےگا اور وزیراعلیٰ بلوچستان سے بھی معاملے پربات کروں گا۔

واضح رہے کہ گوادر میں ماہی گیروں کی جانب سے کئی دنوں سے احتجاج جاری ہے، ان کا مطالبہ ہے کہ ماہی گیروں کو سمندر تک رسائی کے علاوہ گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ کو بھی بند کیا جائے۔ غیر قانونی ماہی گیری کا خاتمہ بھی مظاہرین کے مطالبات میں شامل ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved