خیبر پختونخوا کے گاؤں شادہ گرہ میں پولیو ٹیم پر حملہ کیا گیا جس میں ایک اور پولیس اہلکار شہید ہو گیا۔
مطابق خیبرپختون کے ضلع ٹانک کے گاؤں شادہ گرہ میں دہشت گردوں نے پولیو ٹیم پر حملہ کردیا، اور فائرنگ کے نتیجے میں ڈیوٹی پر مامور پولیس کانسٹیبل نذیر احمد شہید ہوگیا۔
ڈی سی کبیر خان آفریدی کے مطابق نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کانسٹیبل شہید ہو گیا جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔پولیس حکام کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور شہید اہلکار کی لاش اسپتال منتقل کردی، جب کہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
یاد رہے کہ کبیر خان آفریدی کا کہنا ہے کہ پولیو ٹیم پر فائرنگ کا یہ دوسرا واقعہ ہے، گزشتہ روز بھی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس حوالدار شہید ہو گیا تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ٹانک میں پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور سیکیورٹی اہلکاروں پر ہوئے قاتلانہ حملے میں پولیس حوالدار کو شہید اور ایف سی کے جوان کو زخمی کرنے کی ذمے داری کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے قبول کی تھی۔