مسلم لیگ نون کے رہنما عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی چاہتی ہے کہ خانیوال میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) جیت جائے ن لیگ نہ جیتے۔
خانیوال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطاء تارڑ نے کہا کہ خانیوال میں تمام سیاسی جماعتیں موجود ہیں، الیکشن انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ خانیوال الیکشن میں سیاسی پارا ہائی ہے۔
عطا تارڑ نے کہا کہ چینی کا اسکینڈل عمران خان کے دور میں آیا، چینی اسکینڈل 122 ارب روپے، آٹے کا 70 ارب کا اسکینڈل آیا، ایک بھی گرفتاری نہیں ہوئی۔عطا تارڑ نے کہا کہ عمران خان نے چینی آٹے پر ڈاکا ڈالا، آپ کے پاس اتنے پیسے کہاں سے آئے، عمران نیازی کا ذریعہ آمدن کیا ہے، 4 سو کنال کا محل کیسے چلاتے ہیں؟۔رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ ہمارے 10سالہ دور میں کرپشن کی ایک بھی کہانی سامنے نہیں آئی، عمران خان نے آخری کمنٹری 95ء میں کی،2021 تک کمائی چل رہی ہے، جو کہ ایک معجزہ ہے۔عطا تارڑ نے کہا کہ چار سو ارب روپے کا ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے، والٹن ایئرپورٹ کی زمین 99 سال کی لیز پر کیوں دی؟، عمران خان آٹے چینی پر کی گئی کرپشن کا جواب دیں۔
عطاء تارڑ نے کہا کہ لاہور میں چیمہ صاحب نے الیکشن نہ لڑ کر عمران خان کو لائف لائن دی، وہ اگر الیکشن لڑتے تو ان کی ضمانت ضبط ہوجاتی۔