کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارنمنٹ نے بنوں میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
ترجمان کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد، ریموٹ اور بیٹری سیل برآمد کر لئے گئے۔ گرفتار دہشت گردوں کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔
دہشت گردوں سے تفتیش کے دوران مزید انکشافات متوقع ہیں جس کے بعد ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث مزید ملزمان کی گرفتاری کا امکان ہے۔
دوسری جانب پشاور میں پولیس کی کارروائی میں 2 افغان دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔ سی سی پی او عباس احسن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ پشاور پولیس کی کارروائی کے دوران مقابلے میں 2 انتہائی خطرناک اور اشتہاری مجرمان ہلاک ہوگئے، دونوں دہشت گردوں کا تعلق افغانستان سے ہے، اور پولیس مقابلے سمیت 13 قتل، اقدام قتل اور دیگر سنگین مقدمات کے علاوہ بھتہ خوری میں بھی مطلوب تھے۔