سرچ آپریشن کی آڑ میں بھارتی فوج نے ایک اور کشمیری کو شہید کر دیا

12  دسمبر‬‮  2021

مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشتگردی کا سلسلہ نہ رک سکا،بھارتی فوج نے ایک اور کشمیری کو شہید کردیا۔

مقبوضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے ظلم اور بربریت کا سلسلہ جاری ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض فوج نے ضلع پلواما میں ایک اور کشمیری کو شہید کر دیا  ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز نے ضلع پلوامہ میں نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں ایک کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔نوجوان کو بھارتی فوجیوں، نیم فوجی دستوں اور پولیس اہلکاروں نے آج ضلع پلوامہ کے علاقے باراگام میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔ آخری اطلاعات آنے تک سرچ آپریشن ابھی بھی جاری تھا۔

واضح رہے کہ 24 نومبر کو قابض بھارتی فوج کی جانب سے سرینگر میں 3 بے گناہ کشمیری نوجوانوں کو تشدد اور فائرنگ کر کے شہید کر دیا گیا تھا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں آئے روز شہریوں کو نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں نشانہ بنایا جاتا ہے۔1989 سے اب تک بھارتی فورسز جموں کشمیر میں 96 ہزار کے قریب افراد کی جان لے چکی ہے، جبکہ گزشتہ ماہ بیس کشمیریوں کو شہید اورچھ  گھر تباہ کردئیے تھے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved