اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹز کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی فوج کو ایران پر حملے کی تیاری کا حکم دیا ہے۔
عالمی کے مطابق وزیر دفاع بنی گینٹز امریکا کے دورے پر ہیں جہاں وہ امریکا کے ساتھ مل کر ایران پر دباؤ بڑھانے کے اقدامات کر رہے ہیں۔اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ وزیر دفاع بنی گینٹز نے فوج کو ایران پر ممکنہ حملے کی تیاری کا حکم دے دیا ہے اور انہوں نے امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کو بھی ایران پر حملے کی تیاری سے آگاہ کر دیا ہے۔عالمی طاقتوں کے ایران کے ساتھ ہونے والے جوہری مذاکرات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اسرائیلی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ دنیا کی ایران کے ساتھ جوہری معاملے پر بات چیت کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا اور بین الاقوامی برادری جان گئی ہے کہ ایران ان کے ساتھ گیم کھیل رہا ہے۔اسرائیلی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ایران پر فوجی دباؤ بڑھانے کی ضرورت ہے جس کے لیے صیہونی فوج کو اسٹرائیک کے لیے تیار رہنے کا حکم دے دیا ہے۔
یاد رہے کہ اسرائیلی وزیر دفاع ایران پر دباو بڑھانے سے متعلق ممکنہ اقدامات پر غور کے لیے اس وقت امریکہ میں موجود ہیں۔
واضح رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان عالمی جوہری معاہدے میں واپسی کے لیے مذاکرات کا دوسرا دور ویانا میں جاری ہے تاہم اب تک کوئی مثبت پیشرفت ہوسکی ہے جب کہ اسرائیل جوہری معاہدے میں امریکا کی واپسی کے خلاف ہے۔