وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے منسوب ہارٹ اٹیک کی خبر میں کوئی حقیقت نہیں، ترجمان

13  دسمبر‬‮  2021

ترجمان وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ وہ مکمل صحت مند ہیں اور ہارٹ اٹیک کی خبر میں صداقت نہیں۔

ترجمان وزیر داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں شیخ رشید کو ہارٹ اٹیک سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ شیخ رشید سے منسوب ہارٹ اٹیک کی خبر میں کوئی حقیقت نہیں ہے، ان کی طبیعت بلکل ٹھیک اور مکمل صحت مند ہیں لہذا ایسی ہیجان پیدا کرنے والی خبریں بلا تصدیق جاری کرنا غیر ذمہ دارانہ عمل ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved