پاکستان مستحکم افغانستان دیکھنا چاہتا ہے، کچھ قوتیں پاکستان کو کمزور دیکھنا چاہتی ہیں، شاہ محمود قریشی

13  دسمبر‬‮  2021

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بہت ساری قوتیں پاکستان کو کمزور دیکھنا چاہتی ہیں، انکے خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوں گے،پاکستان مستحکم افغانستان دیکھنا چاہتا ہے۔

(اے پی پی):وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بہت ساری قوتیں پاکستان کو کمزور دیکھنا چاہتی ہیں، انکے خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوں گے،پاکستان مستحکم افغانستان دیکھنا چاہتا ہے اور اس مقصد کے لئے 19دسمبر کو اسلام آباد میں اسلامی ممالک کے وزراءخارجہ کانفرنس منعقد کی جارہی ہے جس کا بنیادی مقصد افغانستان کی بہتری اور خوشحالی پر غور کرنا ہے ،پاکستان نے بھارت سے آنے والوں کے لئے ویزہ پالیسی میں نرمی کردی ہے مگر بھارت ایسا نہیں کررہا ،حضرت شاہ رکن عالم کے سالانہ عرس میں بھارت سے زائرین ہزاروں کی تعداد میں پاکستان آنا چاہتے تھے مگر ان کے لئے وہاں مشکلات پیدا کی گئیں اور وہ شرکت نہیں کر سکے،جس نے بھی آستانوں کی خدمت کی ہے اس کا صلہ اسے اس دنیا میں ملا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز برصغیر کے عظیم روحانی پیشوا حضرت شاہ رکن عالم سہروردی ملتانی کے 708ویں عرس کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

شاہ محمود قریشی کی دعا

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دعا کراتے ہوئے کہا کہ اللہ پاک پاکستان کو دن دگنی رات چگنی ترقی عطا فرمائے اور اس کو درپیش مسائل جلد حل فرمائے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ بہت سی قوتیں پاکستان میں استحکام و خوشحالی نہیں دیکھنا چاہتیں اور وہ یہاں پر انتشار چاہتی ہیں، مگر اللہ کی مدد ہمارے ساتھ ہے اور ہم ان مسائل پر جلد قابو پالیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ہمسایہ ملک افغانستان میں بھی انتشار ہے اور ہم وہاں پر امن اور خوشحالی دیکھنا چاہتے ہیں اسی مقصد کے لئے 19 دسمبر کو وزیر اعظم عمران خان کی سربراہی میں اسلام آباد میں کانفرنس منعقد کی جارہی ہے جس تمام مسلم ممالک کے وزراءخارجہ اور دیگر اہم شخصیات شرکت کریں گے۔

کشمیر کے شہداءکا خون رنگ لائے گا

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جیو سٹریٹیجک پوزیشن خطہ میں بہت اہم ہے اور ہم خطہ میں امن کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دعا کریں کشمیر کے شہداءکا خون رنگ لائے اور انہیں آزادی نصیب ہو،پاکستان ہر پلیٹ فارم پر کشمیریوں کے حقوق کے لئے آواز بلند کرتا رہے گا۔انہوں نے کہا حضرت شاہ رکن الدین عالم کا فیض کل بھی جاری تھا اور جاری رہے گا،جس نے بھی آستانوں کی خدمت کی ہے اس کا صلہ اسے اس دنیا میں ملا ہے۔

پاکستان نے ویزہ پالسی میں نرمی کردی

وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے ویزہ پالسی میں نرمی کردی ہے جبکہ بھارت نے پالیسی میں نرمی نہیں کی ،حضرت شاہ رکن کے عرس میں ہزراروں کی تعداد میں عقیدت مند شرکت کرنا چاہتے تھے مگر انہیں وزیرے جاری نہیں کئے گئے اور انکے لئے مشکلات پیدا کی گئیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کورونا نے دنیا بھر کی معیشتوں پر منفی اثرات مرتب کئے ہیں اور ہم مساجد،عمرہ و حج کی سعادتوں سے بھی محروم ہوتے رہے،مگر اللہ کے فضل و کرم سے ہم اس سے چھٹکارہ حاصل کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا محفل میں شرکاءکرونا اور دیگر وبائی امراض سے مکمل چھٹکارہ حاصل کے لئے خصوصی دعا کریں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved