نیب کی کسی فرد، جماعت یا ادارے سے کوئی وابستگی نہیں، چیئرمین نیب

13  دسمبر‬‮  2021

چیئرمین نیب جسٹس( ر) جاوید اقبال نے کہا کہ کر پشن ملکی ترقی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے،پاکستان کو بدعنوانی کے چیلنج کا سامنا ہے جو تمام مسائل کی جڑ ہے۔

نیب کے چیئرمین جسٹس( ر) جاوید اقبال نے کہا کہ بدعنوانی ایک ایسی لعنت ہے جو تمام برائیوں کی جڑہے۔بدعنوانی نہ صرف ملک کو مالی طور پر نقصان پہنچاتی ہے بلکہ ملک کی خوشحالی اور ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔

جاوید اقبال نے کہا قومی احتساب بیورو وائٹ کالرکرائم اور بدعنوانی کے مقدمات کو اولین ترجیح دے رہا ہے، جنھوں نے پاکستانیوں کے اربوں روپے ہڑپ کیے اور بدعنوانی کی انھیں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا، بدعنوانی سے پاک پاکستان نیب کا عزم ہے اور اس نعرے کے مثبت نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔ چیئرمین نیب جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب نے دیگر انسداد بدعنوانی تنظیموں کے مقابلہ میں میگا کرپشن اور وائٹ کالر مقدمات کو جلد از جلد نمٹانے کے لئے زیادہ سے زیادہ 10 ماہ کا وقت مقرر کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ منی لانڈرنگ کی حوصلہ شکنی کے لئے اس نے انسداد منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی اعانت کی روک تھام کیلئے سیل قائم کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ بین الاقوامی برادری کے اعتماد پر پورا اترنے کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل، ورلڈ اکنامک فورم نے سراہا اور اس کی تائید کی ہے جو نیب کی کارکردگی پر لوگوں کے اعتماد کی گواہی دیتی ہے۔ ہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ نیب کے احتساب عدالتوں میں اس وقت 1273 بدعنوانی کے مقدمات زیر سماعت ہیں۔ اس کے علاوہ نیب کے مقدمات میں سزا کا تناسب تقریباً 66 فیصد ہے جو انسداد بدعنوانی کے دیگر اداروں کے مقابلے میں سزا کا بہترین تناسب ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved