مس یونیورس کا تاج بھارت لے اڑا

13  دسمبر‬‮  2021

بھارت نے 21 سال بعد مس یونیورس کا ٹائٹل جیت لیا، مس یونیورس کے فائنل مقابلے میں بھارتی ماڈل ہرناز سندھو نے  10 مختلف ممالک کی حسیناؤں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے یہ اعزاز اپنے نام کیا۔

مس یونیورس کے مقابلوں کا ایونٹ 12 دسمبر کو اسرائیلی شہر ایلات میں منعقد ہوا، جس میں دنیا بھر کے ممالک سے 80 ماڈلز نے حصہ لیا۔

عالمی مقابلہ حسن میں ملائیشیا نے اپنی ماڈل کو کورونا ایس او پیز کے تحت مقابلے میں شرکت سے روک دیا، جس پرخیال یہی کیا جا رہا ہے کہ مسلم ملک نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے اسرائیل میں ہونے والے مقابلے کا غیر اعلانیہ بائیکاٹ کیا ہے۔

دوسری جانب جنوبی افریقہ کی  حکومت نے بھی فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے طور پر اپنی ماڈل  کی سرکاری  طور پرحمایت نہیں کی۔

مس یونیورس کے مقابلوں میں لباس، جسمانی خدوخال ،ذہانت، انسانی ہمدردی اور فیشن سمیت دیگر مہارتوں کا جائزہ لیا گیا اور مجموعی طور پر بھارتی دوشیزہ ہرناز سندھو نے سب کو پیچھے چھوڑ کر یہ مقابلہ جیت لیا۔

 

ہرناز سندھو بھارت کی تیسری ماڈل بن گئی ہیں، جنہوں نے مس یونیورس کا ٹائٹل اپنے نام کیا ہے، اس سے قبل اداکارہ لارا دتہ نے سال 2000ء اورشسمیتا سین نے 1994ء میں  یہ اعزاز اپنے نام کیا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved