ہدف سے زیادہ ٹیکس وصول، وزیراعظم کی قوم کو مبارکباد

1  اکتوبر‬‮  2021

سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ایف بی آر نے مالی سال 22-2021ء کی پہلی سہ ماہی کیلئے مقرر کئے گئے1211 ارب روپے کے ہدف کے مقابلہ میں 1395 ارب روپے کے ٹیکس محصولات جمع کئے۔ مقررہ ہدف سے زیادہ ٹیکس جمع کرنے پر قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ٹیکس وصولیاں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کی آمدن میں یہ 38 فیصد نمو کی علامت ہے۔

 

یاد رہے کہ ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر 2021ء تھی جبکہ تاجروں کی طرف سے ٹیکس جمع کرانے میں ماضی کی نسبت زیادہ دلچسپی لیکن ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کے سسٹم میں تکنیکی خرابی کی شکایات ایف بی آر کو موصول ہو رہی تھیں، جس کی وجہ سے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 15 اکتوبر 2021ء تک توسیع کر دی گئی تھی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved