پاکستان نیوی انجینئرنگ کالج کے 33 ویں کانووکیشن کی تقریب

13  دسمبر‬‮  2021

پاکستان نیوی انجینئرنگ کالج  کے 33ویں کانووکیشن کی تقریب کراچی میں منعقد ہوئی، جس میں چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی مہمان خصوصی تھے۔

نیول چیف نے 317 گریجویٹس میں پی ایچ ڈی، ماسٹرز اور بیچلرز کی ڈگریاں تقسیم کیں، جبکہ مختلف تعلیمی شعبوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباءکو 34 میڈلز سے بھی نوازا گیا۔

 

تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے چیف آف دی نیول اسٹاف نے پاک بحریہ کے افسران کو علاقائی اور بین الاقوامی بحری افواج کے مساوی تربیت دینے کے عزم کو اجاگر کیا۔ انہوں نے گریجویشن کرنے والے طلباءکو تعلیمی میدان میں شاندار کارکردگی پر اعزازات  اور امتیازی پوزیشنز حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔

 

کمانڈنٹ پاکستان نیوی انجینئرنگ کالج کموڈور کامران احمد نے خطبہ استقبالیہ کے دوران اس بات پر روشنی ڈالی کہ پاکستان نیوی انجینئرنگ کالج انجینئرنگ کے شعبے میں معیاری تعلیم فراہم کر رہا ہے اور اس کے فارغ التحصیل طلباءدنیا بھر کے اعلیٰ اداروں میں فرائض ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے حاضرین کو یہ بھی بتایا کہ پاکستان نیوی انجینئرنگ کالج کی ٹیم نے پانچ بین الاقوامی اور چار قومی مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کی اور پاکستان کا نام روشن کیا۔

کانووکیشن کی تقریب میں دفاعی افواج کے حکام، سول اداروں کی نمائندگان اورڈگریاں حاصل کرنے والے طلباءو طالبات کے والدین نے شرکت کی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved