مریم نواز الیکشن لڑنے کی اہل نہیں ،وزارت عظمیٰ کی امیدوار کیسے ہو سکتی ہیں، شاہد خاقان عباسی

13  دسمبر‬‮  2021

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے واضح طور پر کہا ہے کہ مریم نواز وزارت عظمیٰ کی امیدوار نہیں، وہ الیکشن لڑنے کی اہل نہیں۔

شاہد خاقان عباسی نے ایک نجی ٹی کو انٹرویو میں کہا کہ الیکشن جب بھی ہوں ہمارے وزیراعظم کے امیدوار شہباز شریف ہوں گے۔ مسلم لیگ ن لیگ کے سینئر نائب صدر نے مزید کہا کہ عموماً یہی ہوتا ہے کہ جو پارٹی کا صدر ہوتا ہے وہ وزیراعظم بنتا ہے،شہباز شریف پارٹی صدر ہیں اور وزارت عظمیٰ کیلئے وہی ہمارے امیدوار ہوں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ کراچی کے عوام صوبائی اور وفاقی دونوں حکومتوں سے جان چھڑوانا چاہتے ہیں، سندھ حکومت کو 13 سال ہوگئے ہیں جو ڈیلیوری ہونی چاہیےتھی وہ نہیں ہے، پیپلز پارٹی کا حالیہ الیکشن میں زیادہ ووٹ لینا جمہوریت کے لیے خطرہ ہے، پیپلز پارٹی ہمارے ساتھ اپوزیشن میں ہے اس سے زیادہ کچھ نہیں کہنا چاہتا کہ آنے والے الیکشن میں عوام فیصلہ کر دے گی۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ 23 مارچ پاکستان کا دن ہے اس لیے ہم نے یہی سوچا کہ پاکستان کی پاکستان کے دن پر ہوجائے تو اچھا ہے اور پھر یہ عوام کا بھی دن ہے اور مہنگائی کی وجوہات ہم اجاگر کریں گے اور اس کا حل دیں گے اور آج کی مہنگائی کا براہ راست تعلق 2018ء کے الیکشن کی چوری سے ہے اور مہنگائی کا حل ہے صاف شفاف الیکشن آج یہ ہاتھ اٹھا لیں حکومت ایک دن نہیں چل سکتی۔

 خیال رہے کہ قومی احتساب بیورو نے ایون فیلڈ ریفرنس میں بھی مریم نواز کو سزا سنائی تھی۔اس مقدمے کا فیصلہ جولائی 2018 میں آیا تھا جس کے مطابق نواز شریف، مریم نواز اور ان کے شوہر کیپٹین ریٹائرڈ صفدر کو قید اور جرمانے کی سزا سنائی گئی تھی۔سزا سنائے جانے کے بعد وطن واپسی پر مریم نواز کو ان کے والد سمیت اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا تھا جہاں انھوں نے تقریباً دو ماہ کا عرصہ گزارا تھا۔اس سزا کے خلاف نواز شریف سمیت تمام ملزمان نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا جس نے ستمبر 2018 میں ان سزاؤں کو کالعدم قرار دے دیا تھا اور مریم نواز کو رہائی مل گئی تھی لیکن ابھی تک مریم نواز الیکشن لڑنے کی اہل نہیں  ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved