سپورٹس اینکر زینب عباس کے ہاں بیٹے کی پیدائش

13  دسمبر‬‮  2021

سپورٹس اینکر زینب عباس نے گذشتہ روز انسٹا گرام پر اپنے نوزائیدہ بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ماں بننا اب تک کا سب سے اچھا محسوس ہونے والا کام ہے۔

زینب عباس کا انسٹا گرام پوسٹ پر کہنا تھا کہ ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ایک ہفتہ قبل 7 دسمبر 2021ء  کو ہوئی تھی، جس کا نام انہوں نے تیمور حمزہ کارداررکھا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Zainab Abbas (@zabbasofficial)

زینب عباس نے رواں سال ستمبر میں اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ان کے ہاں جلد پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Zainab Abbas (@zabbasofficial)

یاد رہے کہ زینب عباس نے نومبر 2019ء میں حمزہ کاردار سے شادی کی تھی، اسپورٹس اینکر زینب عباس  کرکٹر ناصر عباس اور پاکستان تحریک انصاف کی رہنما عندلیب عباس کی بیٹی ہیں۔

انسٹا گرام پر پوسٹ شیئر کرنے کے بعد مداحوں اور دیگر شخصیات کی جانب سے انہیں مبارکباد پیش کی جا رہی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved