ایران نے جوہری مذاکرات کے دوران خلا میں راکٹ بھیجنے کے تجربے کی تیاری بھی مکمل کر لی

13  دسمبر‬‮  2021

ایران نے خلا میں راکٹ بھیجنے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں، اور یہ تجربہ امام خمینی بیس سے کیا جائے گا۔

امریکی ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹ میں سیٹلائیٹ کی مدد سے لی گئی تصاویر شائع کرتے ہوئے انکشاف کیا گیا ہے کہ ایران ایک خلائی راکٹ کا تجربہ کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران کے یہ اقدامات ظاہر کرتے ہیں کہ وہ اب خلاء پر اپنی توجہ مرکوز کرنے کی طرف گامزن ہے۔

عالمی میڈیا کی رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ میں ایرانی مشن سے رابطہ کرنے کے باوجود انہوں نے ان خبروں پر ردعمل دینے اور تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے۔

امریکی ادارے کی جانب سے جاری کی گئی سیٹلائٹ تصاویر سے معلوم ہوتا ہے کہ ایرانی شہرسمنان کے صحرا میں واقع ایئر بیس پر خلا میں راکٹ لانچ کرنے کی کچھ سرگرمیاں کی جا رہی ہیں، یہ بیس تہران کے جنوب مشرق میں 240 کلو میٹر کی دوری پر واقع ہے۔ امریکی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ راکٹ چلائے جانے سے پہلے کی روائتی سرگرمیاں ہیں۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ اس نوعیت کے سیٹلائٹ خلاء میں بھیجنا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار داد کو چیلنج کرنے کے مترادف ہے، جو ایران کو جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت کے حامل کسی بھی انجن کے تجربے سے روکتی ہے۔

دوسری جانب ایران کی حکومت اور سرکاری میڈیا کی جانب سے اس پر کوئی ردعمل نہیں دیا گیا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved