القاعدہ اور داعش چند مہینوں کے دوران افغانستان میں دوبارہ منظم ہو سکتے ہیں، امریکی چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف

1  اکتوبر‬‮  2021

واشنگٹن (این این آئی ): امریکہ کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل مارک ملی نے کہا ہے کہ اس بات کاحقیقی امکان ہے کہ طالبان کے ملک پر قبضے کے بعد اگلے 6 سے 36 ماہ کے دوران میں القاعدہ یا داعش تنظیم افغانستان میں دوبارہ منظم ہو سکتی ہے۔ جنرل مارک ملی نے امریکی ایوان نمائندگان کی آرمڈ سروسز کمیٹی کی سماعت میں کہاکہ مستقبل میں یہ ایک حقیقی امکان ہے کہ 6 سے 36 ماہ کے دورانیے میں القاعدہ یا داعش کی تشکیل نو ہوسکتی ہے۔اب یہ ہمارا کام ہے کہ ہم افغانستان سے حملوں کے خلاف امریکی شہریوں کو تحفظ فراہم کرتے رہیں۔امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے جنرل مارک ملی  کے اس تجزئیے سے اتفاق کرتے ہوئے کہاکہ القاعدہ کاوقت کے ساتھ ساتھ سرکچلا گیا ہے مگراب دہشت گرد تنظیمیں غیرانتظامی جگہوں کی تلاش میں ہیں تاکہ وہ تربیت حاصل کر سکیں،خودکو مسلح کرسکیں اور پھل پھول سکیں، اور افغانستان میں واضح طور پراس بات کا امکان موجود ہے کہ آگے بڑھتے ہوئے ایسا ہوسکتا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved