شاہد خاقان اور محمد زبیر کے بیانات نے (ن) لیگ میں تقسیم کو واضح کردیا، فواد چوہدری

14  دسمبر‬‮  2021

فواد چوہدری کا کہنا ہےکہ ن لیگ میں اب نئی قیادت سامنے آ جائے گی جو اچھی بات ہے، پیپلز پارٹی کو بھی زرداری سے آگے نکلنا چاہئے۔

وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری اپنے پیغام میں کہاکہ سابق وزیراعظم ‏شاہد خاقان عباسی اور مریم نواز کے ترجمان محمد زبیر کے بیانات نے ن لیگ کے اندر کی تقسیم کو مزید واضح کیا ہے، ان خاندانوں نے ملک کی تباہی نکال دی اب کارما دیکھ رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ ‏اس مہینے خیبرپختونخواہ اور اگلے چند ماہ میں پنجاب میں طاقتور مقامی حکومتوں کے انتخابات حکومت کا اعتماد ظاہر کرتے ہیں، پیپلز پارٹی اور ن لیگ  کے پی میں امیدوار بھی کھڑے نہیں کر سکیں یہی حالت پنجاب میں ہوگی۔وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہاکہ صرف ایک دو ٹی وی آپ کی عملی طور پر مردہ سیاست کو زندہ رکھنے کی سعی کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے واضح طور پر کہا ہے کہ مریم نواز وزارت عظمیٰ کی امیدوار نہیں، وہ الیکشن لڑنے کی اہل نہیں۔شاہد خاقان عباسی نے ایک نجی ٹی کو انٹرویو میں کہا کہ الیکشن جب بھی ہوں ہمارے وزیراعظم کے امیدوار شہباز شریف ہوں گے۔ مسلم لیگ ن لیگ کے سینئر نائب صدر نے مزید کہا کہ عموماً یہی ہوتا ہے کہ جو پارٹی کا صدر ہوتا ہے وہ وزیراعظم بنتا ہے،شہباز شریف پارٹی صدر ہیں اور وزارت عظمیٰ کیلئے وہی ہمارے امیدوار ہوں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved