سندھ میں ہار جانے کےخوف سے پیپلزپارٹی کالاقانون لارہی ہے، شہباز گل

14  دسمبر‬‮  2021

پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے کہا ہے کہ دہائیوں سے سندھ کے عوام پر مسلط پیپلزپارٹی ذاتی حملوں کی بجائےعوامی خدمت پر توجہ دے۔
وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے پاکستان پیپلز پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہر دور میں عوام کا نعرہ لگاکر لوٹا ہے اور عوام کی چھت چھین کر سرے محل اور دبئی میں جائیدادیں بنائی ہیں۔انہوں نے کہا کہ جو پارٹی پینے کا پانی نہ دے سکے وہ عوامی نعرے لگانے کا حق نہیں رکھتی۔گزشتہ تین دہائیوں سے عوام پیپلز پارٹی کے لارے دیکھ رہی ہے، شہباز گل نے چیئرمین بلاول بھٹو کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ کرپشن کی بدولت پرچی چیئرمین کی پارٹی صرف علاقائی پارٹی بن کر رہ گئی ہے۔ معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ نے کہا کہ روٹی کپڑا اور مکان کا نعرہ لگانے والوں نے سندھ کے عوام کو ان سہولیات سے محروم کر دیا۔ پرچی چیئرمین سندھ کے حالات سے ناآشنا اور وفاق پر ہرزہ سرائی میں مصروف ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سندھ کے ڈاکو پنجاب کو چھوڑیں سندھ کی خبرلیں، سندھ چھننے کے ڈر سے متنازع بلدیاتی قوانین لائے جارہے ہیں۔ڈاکٹر شہباز گل کا مزید کہنا تھا کہ سندھ سرکاری عوام کے حق سلب کرنا چاہ رہی ہے۔ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا کہ سندھ سرکار کی کارکردگی کاغذوں تک محدود ہے، پیپلز پارٹی نے عوام کو جو دکھ دیئے عوام اسکا حساب 2023 کے الیکشن میں لیں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved