پاکستان میں پٹرول کی قیمت دیگر ممالک کی نسبت اب بھی کم ہے، قیمتوں میں کم اضافہ کرنے کی وجہ سے 2 ارب کا نقصان ہوا، وزیر خزانہ

1  اکتوبر‬‮  2021

آج اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا تھا کہ صرف 16 ممالک ایسے ہیں جہاں پٹرول کی قیمت ہم سے کم ہے کیونکہ وہ ممالک خود تیل پیدا کرتے ہیں، اس کے علاوہ دنیا اور خطے کے دیگر ممالک مثلاً بھارت اور بنگلہ دیش کی  نسبت پاکستان میں پٹرول کی قیمتیں اب بھی کم ہیں۔

پٹرولیم لیوی میں کی گئی کمی کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ 2018ء میں جو پٹرولیم لیوی فی لیٹر 30 روپے لی جا رہی تھی آج وہ کم ہو کر اڑھائی روپے تک پہنچ گئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بجٹ میں پٹولیم لیوی کا ہدف 600 ارب روپے رکھا گیا تھا، لیکن اس کے باوجود لیوی کی مد میں حکومت کم ترین رقم چارج کر رہی ہے لیکن عالمی منڈی میں تیل کی بڑھتی قیمتوں کے باعث پاکستان میں بھی  ان قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے، عالمی منڈی میں قیمتوں کے اضافے کی نسبت عوام پر کم بوجھ ڈال کر 2 ارب روپے کا نقصان حکومت برداشت کر رہی ہے، لیکن وزیراعظم نے اس کی پرواہ نہ کرتے ہوئے پٹرولیم لیوی میں بھی اضافہ نہیں کیا اور عوام پر بھی کم بوجھ ڈالا ہے۔


یاد رہے کہ حکومت نے گزشتہ روز پٹرول کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر کا اضافہ کردیا تھا جس کے بعد پٹرول کی فی لیٹر قیمت 127 روپے 30 پیسے تک پہنچ گئی ہے، ان قیمتوں کا اطلاق آج یعنی یکم اکتوبر 2021ء سے ہو گا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved