خطے میں پاکستان سب سے سستا ملک ہے ، مسلسل قیمتوں میں کمی آرہی ہے، فواد چوہدری

14  دسمبر‬‮  2021

 وفاقی وزیراطلاعات فوادچوہدری نے پورے خطے میں پاکستان سب سے سستا ملک ہے، مسلسل تیسرے ہفتے قیمتوں میں کمی آئی ہے۔

ای وی ایم الیکشن کمیشن فراہم کریں گے

وفاقی وزیراطلاعات فوادچوہدری نے کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہسب سے پہلے 2012 میں پیپلزپارٹی نے ای وی ایم کا معاملہ اٹھایا تھا ، الیکشن کمیشن کو ای وی ایم فراہم کرنے کیلئے تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو چاہیے کہ وہ اپنی شرائط پر مبنی ایک ٹینڈر جاری کرے تاکہ ساری دنیا میں جہاں ای وی ایم مشین بنتی ہیں وہ کمپنیاں ان سے رابطہ کریں گی۔

زبیدہ جلال اور اسد عمر گوادر میں مظاہرین سے بات کرینگے

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم گوادر سے متعلق معاملے کانوٹس لےچکے ، زبیدہ جلال اور اسد عمر گوادر میں مظاہرین سے بات کرینگے ، وزراء وزیراعظم کو رپورٹ پیش کریں گے ، پینے کے پانی سے متعلق انھوں نے کہا کہ گوادر میں پینے کے پانی پر اسلام آباد سے زیادہ خرچ آتا ہے۔

کراچی اور لاہور میں آٹے کی قیمت کا موازنہ کریں

وفاقی وزیر نے کہا کہ سندھ کے علاوہ پورے ملک میں عوام کی صحت کا خرچہ وفاقی حکومت اٹھائے گی۔ پورے خطے میں پاکستان سب سے سستا ملک ہے جبکہ کراچی اور لاہور میں آٹے کی قیمت کا موازنہ کریں۔ کراچی میں آٹے کا تھیلا ایک ہزار347 اور کوئٹہ میں ایک ہزار 400 روپے ہے۔ اسی طرح کراچی میں چینی 97 اور ملک کے دیگر شہروں میں 90 روپے کلو ہے۔انہوں نے کہا کہ دودھ، گندم، شوگر کی قیمت سندھ میں کنٹرول میں نہیں ہے اور سندھ حکومت ناراض ہونے کے بجائے اشیا کی قیمتیں کنٹرول کرے۔ پرائس انڈیکس کے مطابق سبزیوں کی قیمتوں میں کمی آئی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved