اوورسیز پاکستانی ملک کے سفیر ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب

14  دسمبر‬‮  2021

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کی مضبوطی کیلئے اوورسیز پاکستانیوں کی خدمات فراموش نہیں کرسکتے۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وائس چیئرپرسن اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب سید طارق محمودالحسن نے ملاقات کی جس میں سید طارق محمود الحسن نے کمیشن کی کارکردگی سے عثمان بزدار کو آگاہ کیا۔عثمان بزدار نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت دی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ بیرون ملک بسنے والے پاکستان کے سفیر ہیں جن کو تحریک انصاف کی حکومت نے ووٹ کا حق دیا ہے ، ماضی کی ہر حکومت نے اوورسیز پاکستانیز کے نام پر سیاست چمکائی ، سابق حکومتو ں نے اوورسیز پاکستانیز کے مسائل کو یکسر فراموش کئے رکھا۔
عثمان بزدار نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی کی حکومت نے اوورسیز پاکستانیز کو ووٹ کا حق دے کر تاریخ ساز اقدام کیا ہے ، پنجاب میں 23دسمبر کو اوورسیز پاکستانیز کے گرینڈ کنونشن کا انعقاد کیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سید طارق محمودالحسن کو کنونشن کے انعقاد کیلئے بہترین انتظامات کی ہدایت دی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved