وزیراعظم آئی ایم ایف چلے گئے لیکن خودکشی نہیں کی، شہباز شریف کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ردعمل

1  اکتوبر‬‮  2021

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرشہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران نیازی آئی ایم ایف  توچلے گئے، خود کشی بھی نہیں کی لیکن عوام کو خودکشی پر مجبور کر دیا، مہنگائی کے بم گرا کر عوام سے زندہ رہنے کا حق بھی چھین لیا گیا، ایک طرف ڈالر بے قابو ہے اور دوسری طرف ظالم حکومت مہنگائی کی چھری سے عوام کا گلا اور جیب کاٹ رہی ہے۔

یہ وہ لوگ ہیں جو قوم کو 46 روپے لٹر پٹرول دینے کے سبز باغ دکھاتے رہے، اب مسلسل مہنگائی سے قوم کا تیل نکال رہے ہیں، پٹرولیم اور ایل پی جی مصنوعات میں اضافے کا مطلب آٹے، چینی، بجلی، گیس سمیت ہر چیز کی قیمت بڑھانا ہے، حکومت نے جعلی اور جھوٹا بجٹ قوم پر مسلط کیا، عوام کی بس ہوچکی، یہ ظلم مزید برداشت کرنے کے قابل نہیں، قوم پر رحم کیا جائے اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے۔

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام پہلے ہی تاریخی مہنگائی کی آگ میں جل رہے ہیں، پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ شعلوں کو  مزیدہوا دینے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ خان صاحب نے اپنا 3 سالہ دور حکومت صرف عوام کا تیل نکالنے پر ضائع کیا،  عوام کو کوئی فائدہ نہیں پہنچا، فائدہ صرف اے ٹی ایمز کو دیا گیا ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ اور اضافی ٹیکس و محصولات بلا تاخیر واپس لی جائیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved