سابق سری لنکن کرکٹر رانا ٹنگا کا وزیراعظم عمران خان کو خط، پریانتھا کمارا کے قتل پر حکومتی اقدامات کی تعریف

14  دسمبر‬‮  2021

سری لنکن کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ارجنا رانا ٹنگا نے وزیراعظم کے نام خط لکھا ہے، جس میں پریانتھا کمارا کے قتل کی مذمت اور اس پر حکومت پاکستان کے اقدامات کی تعریف کی گئی ہے۔

رانا ٹنگا نے وزیراعظم عمران خان کو لکھے گئے خط میں حکومت پاکستان کے پریانتھا کمارا کو انصاف دلانے کی کوششوں کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ ایسے پرتشدد رویے کی سخت مذمت کی جانی چاہیے، ایسی  کارروائیاں آبادی کے ایک چھوٹے سے طبقے کی طرف سے کی جاتی ہیں، جن کی تعداد ہی بہت کم ہوتی ہے، مزید کہا کہ  چند لوگوں کے اعمال پر پوری قوم بالخصوص پاک سری لنکا تعلقات کو نہیں پرکھا جانا چاہیے۔

رانا ٹنگا کا کہنا تھا  کہ دونوں قوموں کے درمیان رشتہ ہمیشہ مضبوطی اور اتحاد کا رہا ہے، جب سری لنکا مشکل میں تھا تو پاکستان نے ہمارے فوجیوں کا ساتھ دیا، 1996ء میں جب دیگر ممالک نے کرکٹ ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے سری لنکا آنے سے انکار کر دیا تھا، پاکستان نے اس مشکل وقت میں بھی یہاں آ کر سری لنکا کے ساتھ حمایت کا اظہار کیا۔

سابق سری لنکن کپتان  نے خط میں مزید کہا کہ کرکٹ ہویا سیاست آپ ہمیشہ چیلنجز کا سامنا کرنے میں غیر متزلزل رہے ہیں، جب سے آپ وزیر اعظم بنے  ہیں، تب سے ملک کے مسائل کو بڑی  احتیاط سے حل کر رہے ہیں، امید ہے آپ پاکستانی کمیونٹی کے چند گمراہ افراد کو عزت سے برتاؤ کرنا سکھا سکیں گے۔

رانا ٹنگا نے کہا کہ پریانتھا کمارا کے انسانیت سوز قتل  کے مرتکب تمام افراد کو کٹہرے میں لانے پر آپ کا شکر گزار ہوں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved