اقوام متحدہ بی جے پی اور آر ایس ایس کے گٹھ جوڑ پر مبنی جرائم کی تحقیقات کرے،پاکستان

14  دسمبر‬‮  2021

عاصم افتحار نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کرے۔
ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتحار نے کہا ہے کہ سری نگر میں دو مزید کشمیریوں کا ماورائے عدالت قتل قابل مذمت ہے ، جعلی پولیس مقابلوں میں کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل کی مذمت کرتے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارتی افواج کے ہاتھوں بےگناہ کشمیریوں کے قتل کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ ماہ سے جعلی مقابلوں، نام نہاد سرچ آپریشن میں 30 کشمیری شہید ہوچکے، شہید کشمیریوں کی میتیں ورثا کے حوالے نہ کرنا قابل مذمت ہے۔
ترجمان کا مزید کا کہنا تھا کہ عالمی برادری اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں اور کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق کشمیر کا مسئلہ حل کرنے کےلیے کردار ادا کرے۔عاصم افتحار نے کہا ہے کہ پاکستان اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے مطالبہ کرتا ہے کہ بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا فوری نوٹس لے۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی ریاستی دہشتگردی عروج پر ہے ، جہاں مزید دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا گیا ہے۔یاد رہے کہ سال 2020 کے دوران اپنی ریاستی دہشت گردی کے افعال میں بھارتی قابض افواج نے 300 سے زائد کشمیری شہید کیا تھا۔

یہ بھی یاد رہے کہ  بھارتی وزیر دفاع  راج ناتھ سنگھ نے کہا تھا کہ پاکستان پراکسی وار، دہشت گردی اور بھارت مخالف سرگرمیوں کے ذریعے ہمارے ملک کو توڑنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔اس کے جواب میں ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت کی مرکزی حکومت اتر پردیش اور دیگر ریاستی انتخابات میں عوام کی توجہ حاصل کرنے کیلئے ایسے بیان دے رہی ہے، جن کا حقائق سے کوئی تعلق نہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved