معاون خصوصی وزیرِ اعلیٰ پنجاب برائے اطلاعات و ترجمان حکومت پنجاب حسان خاور نے کہا ہے کہ کابینہ نے پنجاب ہیلتھ انشورنس اور بزنس پالیسی کی منظوری دے دی ہے۔
حسان خاور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کابینہ اجلاس میں پنجاب ہیلتھ انشورنس پنجاب میں بزنس پالیسی اور بلدیاتی انتخابات ہر غور کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان صحت کارڈ کے یکم جنوری سے اجراء کی منظوری دی گئی ہے، پہلے مرحلے میں لاہور میں کام مکمل کیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ مارچ تک راولپنڈی، فیصل آباد، گوجرانوالہ سمیت 5 ڈویژنز میں نیا پاکستان ہیلتھ کارڈ تقسیم کر دئیے جائیں گے، کابینہ نے پنجاب ہیلتھ انشورنس کی منظوری دے دی ہے، اس کے لیے 4 ارب مختص کیا گیا ہے جس کے زریعے 10 لاکھ روپے تک کی ہیلتھ انشورنس ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں بزنس پالیسی کی منظوری دے دی گئی ہے، لو رسک انڈسٹری کو آٹو میٹک منظوری ہو گی مڈل رسک کے لیے بھی آسانی کی گئی ہے، ہائی رسک کمپنیز کو بھی 15 دن میں این۔ او۔ سی جاری کیا جائے گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے صوبے کے عوام کیلیے ہیلتھ انشورنس کا بڑا منصوبہ تیار کر لیا گیا جس کے تحت 332 بلین کی کثیر رقم مختص کی جائے گی، اس اسکیم میں پنجاب کے تمام 36 اضلاع شامل ہیں، منصوبے کا مقصد تمام شہریوں کو صحت کی یکساں سہولیات کی فراہمی ممکن بنانا ہے۔
کابینہ نے پنجاب ہیلتھ انشورنس اور بزنس پالیسی کی منظوری دے دی، حسان خاور
14
دسمبر 2021