وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اب گھر بیٹھے 24 گھنٹے میں پاسپورٹ حاصل کیا جاسکے گا۔
مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ فاسٹ ٹریک کے ذریعے پاسپورٹ اپلائی کریں گے تو 24 گھنٹے میں گھر پر مل جائے گا۔
Now get your passport within 24 hours. Avail DGIP FAST TRACK SERVICE. https://t.co/n4y0fplQxm
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) December 14, 2021
شیخ رشید احمد نے بتایا کہ اس سروس سے پشاور، اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، ملتان، کوئٹہ اور کراچی کے شہری استفادہ کرسکیں گے۔ واضح رہے کہ حکومت نے گزشتہ ماہ آئندہ سال سے ای پاسپورٹ کے اجرا کا فیصلہ کیا تھا۔
دوسری جانب اکستانی پاسپورٹ کی عالمی ریٹنگ میں بہتری آئی ہے۔ڈاکٹر جمیل احمد خان نے کہا کہ پاکستان مثبت حکمت عملی سے تمام مسائل سے نکل کر کامیابی کی طرف گامزن ہے۔پاسپورٹ کی درجہ بندی بہتر ہونے سے پاکستانیوں کو اقوام عالم میں مزید عزت اور احترام ملے گا۔