این سی او سی نے موسم سرما کی تعطیلات کے بارے میں کیا کہا؟

15  دسمبر‬‮  2021

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اجلاس میں اتفاق رائے سے فیصلہ کر لیا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں میں موسمِ سرما کی تعطیلات جنوری میں ہوں گی۔
این سی او سی کا اہم اجلاس وزیرتعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت ہوا۔ تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔اجلاس میں تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات جنوری میں کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
بین الصوبائی وزرائے تعلیم اجلاس میں تمام صوبوں سے سفارشات لے لی گئی تھیں اور اجلاس میں سفارشات پر بحث کی گئی، اور فیصلہ کیا گیا کہ تعلیمی اداروں میں ویکسینیشن کا عمل جاری رہے گا، اور برفباری والے علاقوں میں تعطیلات رہیں گی۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز صوبائی وزرائے تعلیم کے اجلاس میں موسم سرما کی تعطیلات آگے بڑھانے سے متعلق اتفاق کیا گیا تھا تاہم تعطیلات آگے بڑھانے کا فیصلہ این سی او سی پر چھوڑ دیا گیا تھا۔ اجلاس میں ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں 25 دسمبر سے 5 جنوری تک سردیوں کی تعطیلات کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved