پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد اللّٰہ نے کہا کہ علی امین گنڈا پور کو سیاست کے بجائے فلم انڈسٹری میں سلطان راہی کا کردار ادا کرنا چاہیے۔
ترجمان پی ڈی ایم کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈا پور آج کل اس لیے خوش ہیں کہ ان کے لیڈر نے بھنگ کی کاشت شروع کر دی ہے، بھنگ کے بعد آپ کو بلیک لیبل شہد استعمال کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔حافظ حمد اللّٰہ نے وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے خلاف ہرزہ سرائی علی امین گنڈا پور کی جانب سے اپنا سیاسی قد بڑھانے کی ناکام کوشش ہے۔ان کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈا پور کو سیاست کے بجائے فلم انڈسٹری میں سلطان راہی کا کردار ادا کرنا چاہیے۔
اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد اللّٰہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کہتے ہیں کہ گھبرانا نہیں، جبکہ پی ڈی ایم قوم کو کہتی ہے کہ اب گھبرانے کا وقت آ چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم بڑھتی مہنگائی کے خلاف 22 کروڑ عوام کی آواز بن کر آج سے سڑکوں پر نکل رہی ہے۔حافظ حمد اللّٰہ نے کہا کہ پی ڈی ایم ذات اور اقتدار کی نہیں بلکہ غربت، بے روزگاری اور مہنگائی کے خلاف عوام کی جنگ لڑ رہی ہے۔
حافظ حمد اللہ نے کہا کہ خیبرپختونخوا اور ڈیرہ اسماعیل خان کے عوام بلدیاتی الیکشن سے قبل تحریک انصاف کو شکست دے چکے ہیں۔
واضح رہے کل وفاقی وزیر برائے کشمیر امور علی امین گنڈا پور نے جمعیت علمائے اسلام ف اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان پر کڑی تنقید کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ آپ کو جہاں دھرنا دینا ہو، آپ نے جتنی بڑی چوری کرنی ہو، مولانا فضل الرحمان کو مال دے کر بھیج دیں۔