وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ 96 لاکھ خاندان اور 10 ہزار سے زیادہ کریانہ اسٹور راشن رعایت پروگرام میں رجسٹر ہوچکے ہیں۔
ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ کریانہ اسٹور اور خاندان رجسٹریشن کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ راشن رعایت پروگرام سے 2 کروڑ خاندان آٹا، دال اور گھی پر 30 فیصد رعایت حاصل کریں گے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سات لاکھ کریانہ اسٹور خاندانوں کو 120 ارب کی سبسڈی دینے کا ذریعہ بنیں گے۔
96لاکھ خاندان اوردس ہزار سے زیادہ کریانہ سٹور وزیراعظم کےراشن رعائت پروگرام میں رجسٹر ہو چکے ہیں,اس تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہےاس پروگرام کے ذریعے دو کروڑ خاندان آٹا،دال اورگھی پر30فیصدرعائت حاصل کرینگےجبکہ7 لاکھ کریانہ سٹور120 ارب کی سبسڈی خاندانوں کو دینےکا ذریعہ بنیں گے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) December 15, 2021
دوسری جانب وزیر اعظم کی معاونِ خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نےاحساس راشن پروگرام کے حوالے سے خیبر پختونخوا اسمبلی کے ارکانِ پارلیمنٹ کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ احساس راشن رعایت پروگرام میں گھرانوں اور کریانہ سٹورز کا اندراج شروع کر دیا گیا ہے۔ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ حکومت مستحق خاندانوں کو تیل، آٹے اور دالوں پر خصوصی اعانت دے گی۔انہوں نے کہا کہ اعدادو شمار کے جائزے اور احساس پروگرام کے اہل افراد کی نشاندہی کے لئے حال ہی میں ایک معاشی سروے مکمل کیا گیا ہے. انہوں نے کہا کہ رجسٹریشن کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، 2 کروڑ خاندانوں کو آٹا، دال اور گھی پر 30 فیصد رعایت ملے گی۔