جنید صفدر کی شادی، فیاض الحسن چوہان مٹھائی لے کر پہنچ گئے

15  دسمبر‬‮  2021

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی شادی کی تقریبات جاری ہیں، جو آئے روز خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں۔

آج پنجاب کے وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان جنید صفدر کی شادی کی خوشی میں (ن) لیگ کی رکن پنجاب اسمبلی عظمیٰ بخاری کیلئے مٹھائی لے کر پنجاب اسمبلی پہنچ گئے۔

پنجاب اسمبلی مٹھائی کے ہمراہ آمد پر جب میڈیا نمائندوں نے ان سے پوچھا کہ آپ یہ مٹھائی کیوں لائے ہیں، تو ان کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ کی ترجمان عظمیٰ بخاری بیگم صفدر اعوان کی خوشی میں بہت خوش ہوتی ہیں،  بیگم صفدر اعوان کے بیٹے کی شادی کی خوشی میں ان  کی ترجمان کیلئے مٹھائی لایا ہوں۔

فیاض الحسن چوہان نےاپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی ویڈیو میں وہ مٹھائی بھی دکھائی جو وہ لے کر آئے تھے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فیاض الحسن چوہان عظمیٰ بخاری کو کال کر کے کہہ رہے ہیں کہ میں آپ کیلئے مٹھائی لایا ہوں اور آپ آئی نہیں ہیں۔

یاد رہے کہ جنید صفدر کے ولیمے کی تقریب 17 دسمبر 2021ء کو جاتی عمرہ میں ہو گی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved