پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔
آج اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 50 پیسے کی کمی تو دیکھنے میں آئی، لیکن انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ ہوا۔ قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 180.50 جبکہ انٹر بینک میں 177.98 روپے رہی۔
یاد رہے کے ٹیکس کے سال 2021ء-22 کے آغاز سے اب تک ڈالر کی قیمت میں 13 فیصد کا اضافہ ہو چکا ہے، جو ملک میں جاری مہنگائی کی لہر کا ایک بڑا سبب ہے۔