چینی کے کیس میں منافقین کے نام وزیر اعظم کو معلوم ہیں،فیصل واڈا

15  دسمبر‬‮  2021

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ چینی کے کیس میں منافقین کے  نام وزیر اعظم  کو معلوم ہیں۔

تفصیلات کے مطابق فیصل واوڈا کا کہنا تھاکہ منافقین کے وزیر اعظم کو معلوم ہے اور کچھ نام میں بھی دے چکا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ چینی کے کیس میں مس ہینڈلنگ اور مس رپورٹنگ ہوئی، جہانگیر ترین کے خلاف ایکشن ہوسکتا ہے تو پالیسیاں بنانے والوں کے خلاف کیوں نہیں ہو سکتا پالیسی بنانے والے  بھی ذمے دار ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ پالیسی سازوں پر بھی اتنی ہی ذمہ داری بنتی ہے جتنی نفع بنانے والوں پر ہے۔

واضح رہے ملک میں آٹے اور چینی کے بحران سے متعلق بنائی گئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے حکومت کو جو رپورٹ دی تھی اس میں پنجاب حکومت کی طرف سے جن شوگر ملوں کو سبسڈی دی گئی تھی اس میں جہانگیر ترین کے علاوہ وفاقی وزیر خسرو بختیار کی شوگر ملز بھی شامل تھیں۔ ایف آئی اے نے حکمراں رہنما جہانگیر خان ترین اور ان کے بیٹے علی ترین کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کر لیا تھا۔

اس مقدمے میں کہا گیا ہے کہ جہانگیر خان ترین اور ان کے بیٹے نے ایک غیر ملکی کمپنی میں تین ارب روپے سے زیادہ کے حصص غیر قانونی طور پر منتقل کیے ہیں جو کہ منی لانڈنرنگ کے زمرے میں آتے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved