لاہور میں دھند کا راج، پی آئی اے کی پروازوں کے شیڈول تبدیل، کونسی فلائیٹ اب کہاں سے آپریٹ ہو گی؟

15  دسمبر‬‮  2021

لاہور میں شدید دھند کے باعث پی آئی اے نے اپنی پروازوں کے شیڈول اور روٹ تبدیل کر دئیے ہیں۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق شدید دھند کے باعث بعض پروازیں اب لاہور کے بجائے اسلام آباد سے آپریٹ ہوں گی۔

پی آئی اے کے  ترجمان  کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق آج  مدینہ منورہ سے لاہور پہنچنے والی  پرواز PK-9716 اب لاہور کے بجائے اسلام آباد ائیرپورٹ پر لینڈ کرے گی۔

16 دسمبر کولاہور سے مدینہ کی پرواز PK-9743  اب لاہور کی بجائے اسلام آباد سے مدینہ کیلئے پرواز کرے گی، اور 16 دسمبر کو ہی  جدہ سے لاہور آنے والی  پرواز PK-9712  اب لاہور کی بجائے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہ لینڈ کرے گی۔

پی آئی اے ترجمان  کے مطابق 16 دسمبر کو لاہور سے مدینہ کی پرواز PK-9739 بھی  اب لاہور کی بجائے اسلام آباد سے مدینہ کیلئے پرواز کرے گی۔

علاوہ ازیں 16 دسمبر کو لاہور سے دبئی کیلئے روانہ ہونے والی پرواز PK-203 بھی اسلام آباد سے پرواز کرے گی اور اسی روز دبئی سے لاہور پہنچنے والی پرواز PK-234 بھی لاہور کی بجائے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہ لینڈ کرے گی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved