شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو گرفتار کر لیا گیا

3  اکتوبر‬‮  2021

بھارت کی نارکوٹکس کنٹرول بیورو نےبالی وڈ  کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے  آریان خان کو  مبینہ طور پر منشیات رکھنے یا استعمال کرنے کے جرم میں گرفتار کر لیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی کے ساحل پہ 2 اکتوبر 2021ء کو ایک کروز پرہونے والی  پارٹی کے دوران آریان خان سمیت 10 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جن سے کوکین، ایکسٹیسی اور چرس برآمد ہوئی ہے۔

بھارتی میڈیا نے آریان خان سمیت دیگر افراد کی حراست میں لی گئی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

دوسری جانب شاہ رخ خان اور گوری خان کی جانب سے ابھی تک کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved