100 سے زائد خواتین لاشوں کا جنسی استحصال کرنے والے برطانوی شہری کو عمر بھرقید کی سزا

15  دسمبر‬‮  2021

برطانوی عدالت نے 100 سے زائد خواتین لاشوں کا جنسی استحصال کرنے والے مجرم کو عمر بھر قید کی سزا سنا دی ہے۔

دوران تفتیش یہ انکشاف ہوا تھا کہ اس گھناؤنے جرم کا 67 سال مجرم ڈیوڈ فلر 2 خواتین کا قاتل بھی ہے، اور وہ 100 خواتین لاشوں کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کے علاوہ متعدد بچوں کے ساتھ بھی جنسی زیادتی کر چکا ہے۔

برطانوی عدالت نے ڈیوڈ فلر کو 2 بار عمر قید  اور دیگر جرائم پر 12 سال قید کی سزا سنائی ہے، برطانوی قوانین کے مطابق اب ڈیوڈ فلر اپنی زندگی میں کبھی بھی جیل سے باہر نہیں آ سکے گا۔

یاد رہے کہ ڈیوڈ فلر ایک مردہ خانے میں بطور الیکٹریشن ملازمت کرتا تھا، جہاں وہ 12 سال کی سروس کے دوران خواتین اور بچوں کی لاشوں کا جنسی استحصال کرتا رہا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved