این سی او سی اور وزارت تعلیم میں موسم سرما کی تعطیلات پر اختلاف

16  دسمبر‬‮  2021

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کنٹرول (این سی او سی) نے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات پر اختلاف پایا جاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق این سی او سی کے بدھ کے روز ہونے والے اجلاس کے دوران تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات آئندہ برس جنوری کے وسط سے کرنے کی تجویز دی گئی تھی جبکہ اس سے ایک روز قبل وفاقی وزیر تعلیم نے اعلان کیا تھا کہ تعطیلات کا آغاز 25 دسمبر سے ہوگا۔اس اختلاف پر  وزارت تعلیم نے خاموشی اختیار کی ہوئی ہے اور اب تک کسی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے ٹوئٹ  میں اعلان کیا تھا ۔موسم سرما کی تعطیلات 25 دسمبر سے 4 جنوری تک ہونی چاہئیں۔

تاہم این سی او سی نے گزشتہ روز تجویز دی کے موسم سرما کی چھٹیوں کو جنوری کے دوسرے یا تیسرے ہفتے تک مؤخر کردیا جائے تا کہ تعلیمی اداروں میں جاری ویکسینیشن مہم کو مکمل کیا جاسکے۔وزارت تعلیم کے ایک سینیئر افسر کے مطابق پہلے وزارت اور سیکریٹریوں نے تعطیلات کے آغاز کے لیے 25 دسمبر کی تاریخ پر اتفاق کیا تھا لیکن این سی او سی نے اس سے اتفاق نہیں کیا۔

خیال رہے سندھ حکومت نے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیاں 20 دسمبر سے یکم جنوری ‏تک کرنے کا اعلان کیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved