نواز اور زرداری کے لئے گئے قرضوں سے جان چھڑانا اصل کامیابی ہوگی، فواد چوہدری

16  دسمبر‬‮  2021

وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں مہنگائی میں کمی آنا شروع ہوگی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ آنے والے دنوں میں مہنگائی میں کمی آنا شروع آجائے گی۔انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کے بعد اب دیگر اشیاء کی قیمتوں میں کمی کا رجحان آ رہا ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ صحت کارڈ اور راشن رعایت جیسے منصوبے مہنگائی میں مزید ریلیف دیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ اصل کامیابی یہ ہوگی کہ ہم نواز، زرداری کے لیے ہوئے قرضوں سے جان چھڑا سکیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے جس کے مطابق پیٹرول کی 5 روپے فی لیٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل 5 روپے فی لیٹر، مٹی کا تیل 7روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 7روپے ایک پیسے فی لیٹر کی کمی کی گئی ہے۔

 

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved