حکومت کی عدالت سے اسحاق ڈار کی سینیٹ کی نشست خالی قرار دینے کی استدعا

16  دسمبر‬‮  2021

وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ میں مسلم لیگ ن کے رہنما اسحاق ڈار کی سینیٹ میں نشست خالی قرار دینے کی استدعا کر دی۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں مسلم لیگ ن کے رہنما اسحاق ڈارکی سینیٹ رکنیت نوٹی فیکیشن کیس کی سماعت ہوئی۔ اسحاق ڈار کے وکیل سلمان اسلم بٹ کی التوا کی درخواست پر سماعت ملتوی کردی گئی۔

ایڈیشینل اٹارنی جنرل عامر خان نے نئے آرڈیننس کے بعد اسحاق ڈار کی سینیٹ کی سیٹ خالی قرار دینے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے آرڈیننس کے خلاف مسلم لیگ ن کی درخواست کو مسترد کر دیا۔ نئے آرڈیننس کے بعد رکن پارلیمان 60 روز میں حلف نہ اٹھائے تو سیٹ خالی قرار پائے گی۔ آرڈیننس کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا۔

ایڈیشینل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ درخواست مسترد ہونے کے بعد معاملہ انٹرا کورٹ اپیل میں زیر التوا ہے۔ سپریم کورٹ کے بلانے پر اسحاق ڈار تسلسل سےغیرحاضر رہے۔ اسحاق ڈار کی جانب سے نوٹس کے باوجود پیش نہ ہونے کی کوئی وجہ نہیں بتائی ہے۔

سپریم کورٹ کے جج  اعجاز الاحسن نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ آج تو اسحاق ڈار کے وکیل موجود نہیں ہیں لہٰذا آئندہ ہفتے کیس کی سماعت مقرر کر دیتے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved