گلگت بلتستان کی ترقی کرنےسے لوگ یہاں نوکریاں ڈھونڈنے آئیں گے، وزیراعظم

16  دسمبر‬‮  2021

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وہ بھی وقت آئے گا کہ لوگ یہاں روزگار ڈھونڈنے آئیں گے۔

وزیراعظم نے اپنے ایک روزہ دورہ اسکردو کے موقع پر  جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ این ایچ اے اور ایف ڈبلیو او کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، اسکردومیں انٹرنیشنل ایئرپورٹ بننےسےترقی ہوگی، بیرون ملک مقیم پاکستانی گلگت بلتستان آئیں گے، گلگت بلتستان دنیاکاسب سے خوبصورت سیاحتی مقام ہے۔انہوں نے کہاکہ فاصلے ہونےکی وجہ سےلوگ گلگت بلتستان کارخ نہیں کرتے، انٹرنیشنل ایئرپورٹ بننےسےسیاح گلگت بلتستان کارخ کرینگے۔ وزیراعظم نے کہاکہ سیاحت سےگلگت کےعوام کونوکریوں کےلیےباہرنہیں جاناپڑےگا، وقت آئے گا لوگ نوکریاں ڈھونڈنےگلگت آئیں گے، سمندرمیں ریزورٹ بنانےکی منصوبہ بندی کر رہے ہیں،ہمیں بہت سی نعمتوں سےنوازاگیا،فائدہ نہیں اٹھایا۔

گلگت بلتستان کے ہر خاندان کو صحت کارڈ دینے کا اعلان

احساس پروگرام کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے بتایا کہ آج کے دن سے احساس راشن پروگرام شروع ہورہا ہے، ہر گھرانے کے پاس 10 لاکھ روپے کی ہيلتھ انشورنس ہوگی، گھر بنانے کے لیے 27لاکھ تک کا قرضہ فراہم کر رہے ہیں، گلگت بلتستان کے ہر خاندان کو ہيلتھ انشورنس ديں گے۔

وزیراعظم نے مزید بتایا کہ 50ہزار سے کم آمدن والے کو آٹا، گھی دال پر 30 فيصد رعايت ملے گی، ساری دنيا ميں اس وقت ميں مہنگائی ہے، گلگت میں بجلی کے حوالے سے بھی اقدامات اٹھائیں گے۔

ملک کے پسماندہ علاقوں کی ترقی ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے

وزیراعظم نے کہاکہ پسماندہ علاقوں کی ترقی میری ترجیح ہے، کوشش ہے مدت پوری ہونےسے قبل پسماندہ علاقےاوپرآسکیں، غریبوں کواوپرلانےکیلئےبہت سےاقدامات کیےہیں،رپورٹ کےمطابق خیبرپختونخوا میں سب سےتیزی سےغربت کم ہوئی،خیبرپختونخواجنگ کی وجہ سےپیچھےرہ گیاتھا۔

وزیراعظم نے کہاکہ معاشرہ امیروں کی نہیں غریبوں کی رہائش سےپہچاناجاتاہے، ہماری کوشش ہےملک میں غربت کم کریں، پیچھےرہ جانےوالےعلاقوں کوآگےلےکرجاناترقی ہے،پاکستان میں امیرامیر اورغریب غریب ترہوگیا، اندرون سندھ،قبائلی علاقےبھی پیچھےرہ گئے۔انہوں نے کہاکہ ڈی جی خان، راجن پورکےعلاقےبھی پیچھےرہ گئے، گلگت بلتستان میں غربت زیادہ ہے، بلوچستان میں بھی غربت ہے،غریب لوگوں کواوپرلانےتک کوئی ملک ترقی نہیں کرتا۔

نوجوانوں کیلئے اسکالرشپ

نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ميرٹ کے اوپر اسکالرشپس مليں گی، 60لاکھ نوجوانوں کو اسکالر سپش دے رہے ہیں

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved