وزیراعظم کی کردارکشی، وجیہہ الدین کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائرکرنیکا فیصلہ

16  دسمبر‬‮  2021

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وجيہ الدين کے بيان کی ترديد جہانگير ترين نے کردی ہے، جن لوگوں نے وزیراعظم پر الزام عائد کیا ان کے خلاف کرمنل دفعات کے تحت مقدمہ کرینگے۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آئین کا آرٹیکل 9 شہریوں کو بنیادی حق دیتا ہے لیکن بدقسمتی سے ہم آئین کے آرٹیکل 9 کی خلاف ورزی دیکھ رہے ہیں۔ سوشل میڈیا میں عزت نفس کے حق کی خلاف ورزی ہو رہی ہے اور میڈیا کی آزادی کو پاکستان کے نظام کو کمزور کرنے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی ذات کو جس طرح سے نشانہ بنایا گیا، قابل مذمت ہے اور وجیہہ الدین کے خلاف کرمنل ڈیفیمیشن کا کیس دائر کررہے ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ وجیہہ الدین نے الزام لگایا کہ جہانگیر ترین 50 لاکھ روپے بنی گالہ کے گھر کیلئے دے رہے تھے، جہانگیر ترین نے ان کے الزامات کی تردید کردی ہے۔

ججز سے اپیل کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس صاحبان ڈسٹرکٹ اور ہائی کورٹ کی سطح پر اسپیشل ڈیویژن بینچز قائم کریں، جو ملکی اداروں اور اہم شخصیات کی کردار کشی کو روکیں، میڈیا سے پگڑیاں اچھالنے کا سلسلہ اب بند ہونا چاہیے، اس وقت میڈیا کی آزادی کو خاص مہم کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ نجم سیٹھی نے بھی عمران خان کی ذاتی زندگی سے متعلق بہت بڑا جھوٹ بولا،جو بعد ازاں غلط ثابت ہوا، نجم سیٹھی پر پہلے ہی ایک کیس 3 سال سے تعطل میں پڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میڈیا اور سوشل میڈیا میں سول افسران، افواج کے جنرل، ادارے، ججز پر ایک سوچی سمجھی مہم کے ذریعے کردار کشی کی جاتی ہے، سازش کے تحت پاکستان کے نظام کو کمزور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved