پاکستان نے ویسٹ انڈیز7وکٹوں سے شکست دے دی، سیریز کلین سویپ

16  دسمبر‬‮  2021

کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کی شانداربلے بازی کی بدولت تیسرے ٹی 20انٹرنیشنل میچ میں بھی پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 7وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں کلین سویپ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تیسرے ٹی20 میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے باؤلنگ کی دعوت دی ۔ ویسٹ انڈیز کا پاکستان کو جیت کیلئے 208کا ہدف دیا تھا۔ پاکستان کی جانب سے208رنز ہدف کے تعاقب میں کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے اننگز کا آغاز کیا،دونوں بیٹسمینوں نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا،بابر اعظم 79رنزبناکر آؤٹ ہوئے جبکہ محمد رضوان نے بھی اپنی نصف سنچری مکمل کی۔قومی ٹیم نے 208رنز کا ہدف صرف 3وکٹ کے نقصان پر حاصل کیا،آصف علی اور افتخار احمد ناقابل شکست رہے۔

دوسری جانب ویسٹ انڈیز نے اننگز کا آغاز کیا تو اوپنرز برینڈن کنگ اور شمراہ بروکس نے ٹیم کو 66رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا۔کنگ نے جارحانہ انداز اپنایا اور 21 گیندوں پر 7 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 47 رنز بنائے لیکن نصف سنچری سے قبل ہی محمد وسیم نے ان کی وکٹیں بکھیر کر پاکستان کو پہلی کامیابی دلا دی۔

دوسرے اینڈ پر موجود بروکس نے بھی عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 49رنز کی اننگز کھیلی لیکن شاہنواز دھانی نے ان کو چلتا کردیا۔اس کے بعد نکولس پوران کا ساتھ دینے ڈیرن براوو آئے اور دونوں نے تیسری وکٹ کے لیے 50رنز سے زائد کی شراکت قائم کی۔نکوپلس پوران نے 64 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور براوو کے ساتھ تیسری وکٹ کے لیے 93رنز کی ساجھے داری قائم کی لیکن وسیم نے ایک اور وکٹ لیتے ہوئے انہیں بھی چلتا کردیا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ سنچری شراکتوں کا نیا ریکارڈ بنادیا۔بابر اعظم اور محمد رضوان کے درمیان ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے میچ میں چھٹی سنچری  رنز کی  شراکت داری بنی۔اور دوسری جانب محمد رضوان ایک سال میں2 ہزار ٹی ٹوئنٹی رنز بنانے والے پہلے بیٹر بن گئے۔

میچ میں شاہین شاہ آفریدی اور حارث رئوف کی جگہ شاہنواز دھانی اور محمد حسنین کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

 

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved