‏خانیوال پی پی 206 کےضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) نے میدان مار لیا

16  دسمبر‬‮  2021

آج خانیوال کے حلقہ صوبائی اسمبلی پی پی 206 میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار نے میدان مار لیا ہے۔

حلقہ پی پی 206 خانیوال 4 کے تمام 183 پولنگ سٹیشن کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق (ن) لیگ کے رانا محمد سلیم 47 ہزار 650 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ہیں، جبکہ پی ٹی آئی کی امیدوار نورین نشاط ڈاہا  34 ہزار 30 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔ پیپلز پارٹی کے سید واثق 15 ہزار 69  ووٹ لے کر تیسرے، اور ٹی ایل پی کے شیخ  محمداکمل 9 ہزار 619 ووٹ لیکر چوتھے نمبر پر رہے۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے اس جیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خانیوال کا الیکشن جنوبی پنجاب میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی عوامی خدمت کا اعتراف ہے، میں پارٹی قائدین اور کارکنان کا شبانہ روز محنت پر شکریہ ادا کرتا ہوں اورانہیں شاباش دیتا ہوں۔

یاد رہے کہ یہ نشست مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی نشاط ڈاہا کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی، جن کا شمار پارٹی کے ناراض اراکین اسمبلی میں ہوتا تھا، اور وہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات بھی کر چکے تھے۔ اسی وجہ سے پی ٹی آئی نے ان کی بیوہ نورین نشاط ڈاہا کو ٹکٹ جاری کیا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved